سورة النبأ - آیت 36
جَزَاءً مِّن رَّبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تمہارے رب کی طرف سے جزاء اور انعام ہوگا جو اعمال کے مطابق دیا جائے گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿جَزَاءً مِّنْ رَّبِّکَ﴾ ان کے لیے بدلہ ہے تمہارے رب کی طرف سے ﴿عَطَاءً حِسَابًا﴾ ”یہ انعام کثیر۔ “ یعنی ان کے اعمال کے سبب سے جن کی توفیق سے اللہ تعالیٰ نے ان کو بہرہ مند کیا اور ان اعمال کو اپنی تکریم واکرام تک پہنچنے کا ذریعہ بنایا۔