سورة النبأ - آیت 32

حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

باغ اور انگورہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿حَدَایِٕقَ﴾ ان باغات کو کہا جاتا ہے جن میں خوبصورت درختوں اور پھلوں کی تمام اقسام جمع ہوں ﴿وَاَعْنَابًا﴾ ” اور انگور ہیں۔ “ان باغات کے بیچوں بیچ ندیاں بہہ رہی ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ نے انگور کے شرف اور ان باغات میں ان کی کثرت کی بنا پر ،ان کا خاص طور پر ذکر کیا۔ ان باغات میں، ان کی چاہت اور طلب کے مطابق بیویاں ہوں گی۔