سورة النبأ - آیت 16
وَجَنَّاتٍ أَلْفَافًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور گھنے باغ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَّجَنّٰتٍ اَلْفَافًا﴾ اور گھنے باغات، ان کے اندر تمام اقسام کے لذیذ پھل ہیں ، پس وہ ہستی جس نے یہ جلیل القدر نعمتیں عطا کی ہیں جن کی مقدار کا اندازہ کیا جاسکتا ہے نہ انہیں شمار کیا جاسکتا ہے ، تم کیونکر اس کا انکار کرتے ہو اور کیونکر اس خبر کو جھٹلاتے ہو جو اس نے تمہاری موت کے بعد تمہارے دوبارہ اٹھائے جانے اور قیامت کے بارے میں دی ہے؟