سورة المرسلات - آیت 47
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَیْلٌ یَّوْمَیِٕذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ﴾ ” اس دن ہلاکت ہے جھٹلانے والوں کے لیے“ ان کی ایک ہلاکت یہ بھی ہے کہ ان پر توفیق کے تمام دروازے بند ہوجائیں گے اور وہ ہر بھلائی سے محروم ہوجائیں گے۔