سورة المرسلات - آیت 30
انطَلِقُوا إِلَىٰ ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
چلو اس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اِنْـطَلِقُوْٓا اِلٰی ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍ﴾ یعنی جہنم کی آگ کے سائے کی طرف جو اپنے درمیان سے تین شاخوں میں متفرق ہوجائے گی، یعنی آگ کے ٹکڑے جو مختلف سمتوں سے باری باری اس پر لپکیں گے اور اس پر اکٹھے ہوجائیں گے۔