سورة المرسلات - آیت 16
أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
کیا ہم نے جھٹلانے والے گزشتہ لوگوں کو ہلاک نہیں کرڈالا، پھر ہم آخر میں آنے والے لوگوں کو ان کے بعد ہلاک کریں گے جو جھٹلائیں گے۔ ہر مجرم کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی سابقہ سنت بھی یہی ہے اور آئندہ سنت الٰہی بھی یہی ہوگی ۔ ان کے لیے سزا حتمی ہے تو تم جو کچھ دیکھتے اور جو کچھ سنتے ہو اس سے عبرت کیوں نہیں پکڑتے؟