سورة المرسلات - آیت 6
عُذْرًا أَوْ نُذْرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
عذر یا ڈر اوے کے طور پر۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿عُذْرًا اَوْ نُذْرًا﴾ یعنی لوگوں کا عذر رفع کرنے اور ان کو تنبیہ کرنے کے لیے، تاکہ وہ لوگوں کو خوف کے ان مقامات سے ڈرائیں جو ان کے سامنے ہیں، ان کے عذر منقطع ہوجائیں اور اللہ تعالیٰ پر ان کے لیے کوئی حجت نہ رہے۔