سورة النسآء - آیت 68

وَلَهَدَيْنَاهُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور یقیناً انہیں راہ راست دکھاتے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

رابع : صراط مستقیم کی طرف راہنمائی۔ یہ خصوص کے بعد عموم کا ذکر ہے کیونکہ صراط مستقیم کی طرف راہنمائی شرف کی حامل ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہدایت حق کے علم کو، حق کے ساتھ محبت اور حق کو ترجیح دینے اور اس پر عمل کرنے کو اور اس پر فلاح و سعادت کے موقوف ہونے کو متضمن ہوتی ہے۔ پس جس کسی کی صراط مستقیم کی طرف راہنمائی کردی گئی اسے گویا ہر بھلائی کی توفیق عطا کردی گئی اور اس سے ہر برائی اور ہر ضرر کو دور کردیا گیا۔