سورة القيامة - آیت 12

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس دن آپ کے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھہرنا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِلٰی رَبِّکَ یَوْمَیِٕذِ الْمُسْتَــقَرُّ﴾ اس روز تمام بندوں کا تیرے رب کے پاس ٹھکانہ ہوگا ، کسی کے لیے ممکن نہ ہوگا کہ وہ چھپ سکیں یا اس جگہ سے بھاگ سکے۔ اسے وہاں ضرور ٹھہرایاجائے گا تاکہ اسے اس کے عمل کی جزا وسزا دی جائے، اس لیے فرمایا : ﴿یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَیِٕذٍ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَ﴾ ” اس دن انسان کو بتا دیا جائے گا کہ جو اس نے آگے بھیجا اور پیچھے چھوڑا“ انسان کو اس کے اول وقت اور آخر وقت کے تمام اچھے برے اعمال کے بارے میں اس کو آگاہ کردیا جائے گا اور اس کو ایسی خبر سے آگاہ کیا جائے گا جس کا وہ انکار نہیں کرسکے گا۔