سورة النسآء - آیت 67

وَإِذًا لَّآتَيْنَاهُم مِّن لَّدُنَّا أَجْرًا عَظِيمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تب انہیں ہم اپنے پاس سے بڑا ثواب عطا فرماتے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

ثالث :۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿وَإِذًا لَّآتَيْنَاهُم مِّن لَّدُنَّا أَجْرًا عَظِيمًا ﴾ ” اور تب تو انہیں ہم اپنے پاس سے بڑا ثواب دیتے۔“ یعنی دنیاو آخرت میں ہم اسے اجر عظیم سے نوازتے جو قلب و روح اور بدن کے لیے ہے اور ایسی ہمیشہ رہنے والی نعمت ہے جسے کسی آنکھ نے دیکھا ہے نہ کسی نے سنا ہے اور نہ کسی کے طائر خیال کا وہاں سے گزرا ہوا ہے۔