سورة المدثر - آیت 19
فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس پر اللہ کی مار کیسی بات بنانے کی کوشش کی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَقُتِلَ کَیْفَ قَدَّرَ ثُمَّ قُتِلَ کَیْفَ قَدَّرَ﴾ ” پس وہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی، پھر وہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی۔“ کیونکہ اس نے ایسی تجویز سوچی جو اس کی حدود میں نہیں ،اس نے ایسے معاملے میں ہاتھ ڈالا جو اس کی اور اس جیسے دوسرے لوگوں کی پہنچ میں نہیں۔