سورة المدثر - آیت 13
وَبَنِينَ شُهُودًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس کے ساتھ حاضر رہنے والے بیٹے دیے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَ﴾ ” اور“عطا کیے اسے ﴿بَنِیْنَ﴾ ”بیٹے “ ﴿شُہُوْدًا﴾ جو ہمیشہ اس کے پاس موجود رہتے ہیں ، وہ ان سے متمتع ہوتا ہے ، ان کے کے ذریعے سے اپنی ضرورتیں پوری کرتا ہے اور (دشمنوں کے خلاف) ان سے مدد لیتا ہے۔