سورة المزمل - آیت 8
وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اپنے رب کے نام کو یاد رکھا کرو اور سب سے کٹ کر اسی کے ہو جاؤ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاذْکُرِ اسْمَ رَبِّکَ﴾ ” اور اپنے رب کے نام کا ذکر کرو ۔“ یہ ذکر کی تمام انواع کو شامل ہے ﴿وَتَبَتَّلْ اِلَیْہِ﴾ ” اور سب سے کٹ کر اللہ کی طرف متوجہ ہوجائیے“ یعنی اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا کیجئے کیونکہ اللہ تعالیٰ سے تعلق اور اس کی طرف انابت، قلب کے خلائق سے علیحدہ اور لاتعلق ہونے، اللہ تعالیٰ کی محبت اور ان اوصاف سے متصف ہونے کا نام ہے جو اللہ تعالیٰ کے مقرب بناتے ہیں اور اس کی رضا کے قریب کرتے ہیں۔