سورة المزمل - آیت 7
إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
دن کے اوقات میں آپ کی بہت مصروفیات ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اسی لیے فرمایا : ﴿اِنَّ لَکَ فِی النَّہَارِ سَبْحًا طَوِیْلًا﴾ ” دن کے وقت آپ کو اور بہت مشاغل ہوتے ہیں۔“ یعنی اپنی حوائج اور معاشی ضروریات کے لیے آپ کو بار بار آنا پڑتا ہے جو قلب کے مشغول ہونے اور مکمل طور پر فارغ نہ ہونے کاموجب بنتا ہے۔