سورة الجن - آیت 24

حَتَّىٰ إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِرًا وَأَقَلُّ عَدَدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ لوگ اپنی اس روش سے باز نہ آئیں گے یہاں تک کہ جب اس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے تو انہیں معلوم ہوجائے گا کہ کس کے مددگار کمزور ہیں اور تعداد میں کون کم ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿حَتّیٰٓ اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ﴾ یعنی جب وہ عیاں طور پر اس کا مشاہدہ کریں گے انہیں یقین آجائے گا کہ وہ ان پر واقع ہونے والا ہے ﴿ فَسَيَعْلَمُونَ ﴾ تب انہیں حقیقت معلوم ہوگی کہ ﴿مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّاَقَلُّ عَدَدًا﴾ ” مددگار کس کے کمزور ہیں اور شمار کن کا تھوڑا ہے۔ “ جب کوئی دوسرا ان کی مدد کرسکے گا نہ وہ خود اپنی مدد کرسکیں گے اور جب انہیں اکیلے اکیلے اٹھایا جائے گا جیسا کہ وہ پہلی مرتبہ پیدا کیے گئے تھے۔