سورة الجن - آیت 14

وَأَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا الْقَاسِطُونَ ۖ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولَٰئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بے شک ہم میں سے کچھ تابعدار ہیں اور کچھ حق سے انحراف کرنے والے ہیں۔ جنہوں نے اسلام قبول کرلیا انہوں نے نجات کی راہ پالی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَّاَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَمِنَّا الْقٰسِطُوْنَ﴾ ” اور بے شک ہم میں بعض فرماں بردار ہیں اور بعض (نافرمان)گناہ گار ہیں۔“ یعنی صراط مستقیم سے ہٹنے اور اس کو چھوڑنے والے ﴿ فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰیِٕکَ تَحَرَّوْا رَشَدًا﴾ پس جو فرماں بردار ہوئے ۔ انہوں نے رشد وہدایت کاراستہ پا لیا ، جو ان کو جنت اور اس کی نعمتوں تک پہنچاتا ہے۔