سورة الجن - آیت 7
وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَمَا ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَبْعَثَ اللَّهُ أَحَدًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور بے شک انسانوں نے بھی وہی گمان کیا جیسا تمہارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو رسول بنا کر نہیں بھیجے گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی جب انہوں نے حیات بعدالموت کا انکار کردیا تو شرک اور سرکشی اختیار کرنے کی جرأت کی۔