سورة نوح - آیت 11
يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ آسمان سے تم پر خوب بارشیں برسائے گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تبارک وتعالیٰ نے ان کو دنیا کی فوری بھلائی کے ذریعے سے ترغیب دی ،چنانچہ فرمایا : ﴿يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا ﴾ یعنی وہ تم پر لگاتار بارش برسائے گا جو وادیوں اور ٹیلوں کو سیراب کردے گی، شہروں اور بندوں کو زندگی عطا کرے گی۔