سورة المعارج - آیت 27

وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ﴾ یعنی اپنے رب کے عذاب سے خائف اور ڈرتے ہیں اس لیے وہ ہر اس کام کو چھوڑ دیتے ہیں جو انہیں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے قریب کرتا ہے۔