سورة المعارج - آیت 17

تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ آگ پکار پکار کر اپنی طرف بلائے گی، ہر اس شخص کو جس نے حق سے منہ موڑا۔ اور پیٹھ پھیری۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ تَدْعُو ﴾ اپنی طرف بلائے گی ﴿ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰ ﴾ اس کو جس نے اتباع حق سے پیٹھ پھیری، اس سے منہ موڑا اور حق سے کوئی غرض نہ رکھی، مال پہ مال جمع کرتا رہا اور اسے سینت سینت کررکھتا رہا، اس میں سے اللہ کے راستے میں کچھ بھی خرچ نہ کیا جسے خرچ کرکے اپنے آپ سے جہنم کو دور کرتا ۔ پس جہنم ان لوگوں کو اپنی طرف بلاتا ہے اور ان پر شعلہ زن ہونے کے لیے تیار رہتا ہے۔