سورة المعارج - آیت 8

يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوجائے گا

السعدی تفسیر - عبدالرحمن بن ناصر السعدی

پھر اللہ نے اس دن کی ہولناکیوں اور ان امور کا ذکر فرمایا جو اس میں واقع ہوں گے چنانچہ فرمایا (یوم) یعنی قیامت کے دن جس میں یہ بڑے برے واقعات وقوع ہوں گے (تکون السماء کالمھل)۔ آسمان ہوجائے گا مہل کی طرح۔ اور وہ پگھلا ہوا سیسہ ہے آسمان کے پھٹ جانے اور بے انتہا ہولناکی کے باعث آسمان پگھلے ہوئے سیسے کی مانند ہوجائے گا۔