سورة الحاقة - آیت 50

وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یقینا کافروں کے لیے جھٹلانا باعث حسرت ہو گا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ ﴾۔ ” اور یہ کافروں کے لیے حسرت ہے۔“ چونکہ انہوں نے اس کا انکار کیا تھا اس نے ان کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا وہ انہوں نے دیکھ لیا، اس لیے وہ حسرت کا اظہار کریں گے کہ انہوں نے اس سے رہنمائی حاصل نہ کی اور اس کے حکم کے سامنے سرتسلیم خم نہ کیا، پس وہ ثواب سے محروم ہو کر شدید ترین عذاب میں مبتلا ہوگئے اور ان کے تمام اسباب منقطع ہوگئے۔