سورة الحاقة - آیت 36

وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور نہ زخموں کی پیپ کے سوا اس کے لیے کوئی کھانا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ ﴾ ” اور نہ غسلین کے سوا اور ان کا کوئی کھانا ہے۔ “ یہ اہل جہنم کی پیپ ہے جو حرارت، کڑواہٹ، بدبو اور بدذائقہ ہونے میں انتہا کو پہنچی ہوئی ہوگی۔ نہیں کھائیں گے یہ قابل مذمت کھانا ﴿ إِلَّا الْخَاطِئُونَ ﴾ مگر خطاکار ہی جو سیدھے راستے سے ہٹ گئے اور ہر اس راستے پر چل پڑے جو انہیں جہنم تک پہنچاتا ہے، اس لیے وہ دردناک عذاب کے مستحق ٹھہرے۔