سورة الحاقة - آیت 32

ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس کو ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا ﴾ ” پھر زنجیر سے،جس کی ناپ ستر گز ہے “ یعنی انتہائی حرارت میں ،جہنم کی زنجیروں کے ساتھ ﴿ فَاسْلُكُوهُ ﴾ ” اسے جکڑ دو“ یعنی ان زنجیروں میں پرودو ،وہ اس طرح کی زنجیروں کو اس کی دبر میں داخل کرکے منہ کی طرف سے نکالا گیا ہوا اور پھر ان زنجیروں میں لٹکا دیا گیا ہو، پس اسے ہمیشہ یہ انتہائی برا عذاب ملتا رہے گا ۔ یہ بہت برا عذاب اور بہت بری سزا ہے، ہائے اس کے لیے حسرت ہے اس زجر وتوبیخ اور عتاب پر۔ وہ سبب جس نے اسے اس مقام پر پہنچایا یہ ہے کہ ﴿ إِنَّهُ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللّٰـهِ الْعَظِيمِ ﴾ وہ اپنے رب کا انکار کرنے والا اور اس کے رسولوں سے عناد رکھنے والا اور رسول جو حق لے کر آئے ہیں اس کو ٹھکرادینے والا تھا۔