سورة الحاقة - آیت 18

يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس دن تم لوگ پیش کیے جاؤ گے تمہارا کوئی راز بھی چھپا نہیں رہے گا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌ ﴾۔ تمہارے اجساد اور ذوات چھپ سکیں گے نہ تمہارے اعمال اور اوصاف چھپ سکیں گے نہ تمہارے اعمال اور اوصاف چھپ سکیں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ غائب اور موجود سب کا علم رکھتا ہے تمام بندے ننگے پاؤں، ننگے جسم اور غیر مختون حالت میں، ایک ہموار میدان میں جمع کیے جائیں گے، پکارنے والا ان کو اپنی آواز سنا سکے گا اور نگاہ ان سب تک پہنچ سکے گی۔ اس وقت اللہ تعالیٰ انہیں ان کے اعمال کی جزا دے گا اس لیے جزا کی کیفیت کا ذکر کیا۔