سورة القلم - آیت 12

مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بھلائی سے روکتا ہے، ظلم وزیادتی میں حد سے گزرجانے والا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ ﴾ بھلائی، یعنی نفقات واجبہ، کفارہ اور زکوٰۃ وغیرہ، جس کا قیام اس پر لازم تھا، سے منع کرنے والا ہے ﴿ مُعْتَدٍ ﴾ مخلوق پر زیادتی کرنے والا، لوگوں کی جان ومال اور ان کی ناموس پر ظلم کرنے والا ﴿ أَثِيمٍ ﴾ یعنی اللہ تعالیٰ کے حقوق سے متعلق بہت زیادہ گناہوں کا ارتکاب کرنے والا۔