سورة المجادلة - آیت 19

اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ ۚ أُولَٰئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

’ شیطان ان پر مسلط ہوچکا ہے اور اس نے انہیں اللہ کی یاد بھلا دی ہے وہ شیطان کے ساتھی ہیں۔ خبردار شیطان کے ساتھی نقصان پانے والے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اُولٰیِٕکَ حِزْبُ الشَّیْطٰنِ اَلَآ اِنَّ حِزْبَ الشَّیْطٰنِ ہُمُ الْخٰسِرُوْنَ﴾ ”یہ شیطان کی پارٹی ہے، سن لو!شیطان ہی کی پارٹی نقصان اٹھانے والی ہے ۔“یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے دین ودنیا، اپنے اہل وعیال اور گھر بار کے بارے میں خسارے میں پڑگئے۔