سورة الواقعة - آیت 34

وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اونچی نشست گاہوں پر ہوں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی ان بچھونوں کو بہت بلند تختوں سے بھی بلند کیا گیا ہوگا ۔یہ بچھونے ریشم،سونے،موتیوں اور ایسی ایسی چیزوں سے بنے ہوئے ہوں گے جن کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔