سورة الواقعة - آیت 6

فَكَانَتْ هَبَاءً مُّنبَثًّا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پہاڑ بکھرے ہوئے ذرات ہوجائیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَکَانَتْ ہَبَھاءً مُّنْبَثًّا﴾ ’’پھروہ مثل پراگندہ غبار کے ہوجائیں گے۔ ‘‘ زمین کی حالت یہ ہوجائےگی کہ اس پر کوئی پہاڑ رہے گا نہ کوئی اونچی جگہ ،بس ہموار اور چٹیل میدان ہوگا اور اس میں کوئی نشیب وفراز نظر نہیں آئے گا۔