سورة الرحمن - آیت 58

كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ایسی خوبصورت حوریں کہ جیسے ہیرے اور موتی ہوتے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿کَاَنَّہُنَّ الْیَاقُوْتُ وَالْمَرْجَانُ﴾ ’’گویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں‘‘ یہ ان کی صفائی، ان کے حسن وجمال اور ان کی خوبصورتی کی وجہ سے کہا گیا ہے۔