سورة الرحمن - آیت 37
فَإِذَا انشَقَّتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پھر جب آسمان پھٹ پڑے گا اور لال چمڑے کی طرح سرخ ہوجائے گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَاءُ﴾ یعنی جب قیامت کے روز ہولناکیوں، شدت غم اور خوف کی وجہ سے آسمان پھٹ جائے گا، سورج اور چاند بے نور ہوجائیں گے اور ستارے بکھر جائیں گے ﴿ فَكَانَتْ ﴾ ’’تو وہ ہوجائے گا شدت خوف اور گھبراہٹ کی وجہ سے ﴿وَرْدَۃً کَالدِّہَانِ﴾ ’’سرخ چمڑے کی طرح سرخی مائل۔‘‘ یعنی تانبے اور پگھلے ہوئے سیسے وغیرہ کی طرح ہوجائے گا۔