سورة القمر - آیت 47

إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

درحقیقت مجرم غلط فہمی میں مبتلا ہیں اور ان کی عقل ماری گئی ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ﴾ یعنی وہ لوگ جنہوں نے نہایت کثرت سے جرائم کا ارتکاب کیا۔ اس سے مراد بڑے بڑے گناہ، یعنی شرک اور معاصی وغیرہ ہیں۔ ﴿فِیْ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ﴾ ’’وہ گمراہی اور دیوانگی میں پڑے ہیں۔‘‘ یعنی وہ دنیا میں گمراہ تھے، وہ علم کی گمراہی اور عمل کی گمراہی میں مبتلا تھے۔ وہ قیامت کے روز دردناک عذاب میں مبتلا ہوں گے، ان پر آگ بھڑکائی جائے گی، آگ ان کے جسموں میں شعلہ زن ہوگی یہاں تک کہ ان کے دلوں تک پہنچ جائے گی۔