سورة القمر - آیت 30

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر دیکھ لو کہ کیسا تھا میرا عذاب اور کیسا تھا میرا ڈرانا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَکَیْفَ کَانَ عَذَابِیْ وَنُذُرِ ﴾ ’’پھر دیکھو میرا عذاب اور میرا ڈر کیسا تھا‘‘ یعنی یہ سخت ترین عذاب تھا اللہ نے ایک سخت چنگھاڑ کے اور زلزلہ بھیجا جس نے ان کے آخری آدمی تک کو ہلاک کرڈالا اور اللہ نے حضرت صالح علیہ السلام اور ان لوگوں کو بچا لیا جو آپ پر ایمان لائے تھے۔