سورة القمر - آیت 5

حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ ۖ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ایسی حکمت جو نصیحت کے مقصد کو بدرجہ اتم پورا کرتی ہے پس تنبیہات انہیں فائدہ نہیں دیتیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿حِکْمَۃٌ بَالِغَۃٌ﴾ یہ اللہ تعالیٰ کی حکمت بالغہ ہے تاکہ تمام جہانوں پر اللہ تعالیٰ کی حجت قائم ہوجائے اور رسولوں کے مبعوث کیے جانے کے بعد کسی کے لیے اللہ تعالیٰ پر کوئی حجت باقی نہ رہے۔ ﴿فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ﴾ ’’پھرمحض ڈرانا فائدہ مند نہیں ہوا۔‘‘ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿لَا يُؤْمِنُونَ وَلَوْ جَاءَتْهُمْ كُلُّ آيَةٍ حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ ( یونس :10؍96۔97) ’’وہ ایمان نہیں لائیں گے خواہ ان کے پاس ہر قسم کی نشانی آجائے حتی کہ وہ دردناک عذاب دیکھ لیں۔‘‘