سورة النجم - آیت 54
فَغَشَّاهَا مَا غَشَّىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پھر ان پر جو تباہی آئی سو آئی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
بنا بریں فرمایا: ﴿فَغَشّٰـیہَا مَا غَشّٰی﴾ ان پر انتہائی دردناک اور بدترین عذاب چھا گیا، یعنی عذاب ایک بڑی چیز تھی جس کا وصف بیان کرنا ممکن نہیں۔