سورة النجم - آیت 53

وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اوندھی گرنے والی بستیوں کو اٹھا پھینکا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَالْمُؤْتَفِکَۃَ﴾ ’’اور الٹی ہوئی بستی کو (بھی)۔‘‘ اس سے مراد اس میں آباد حضرت لوط علیہ السلام کی قوم ہے ﴿ أَهْوَىٰ ﴾’’اس نے دے ٹپکا۔‘‘ یعنی ان پر اللہ تعالیٰ نے ایسا عذاب بھیجا جو دنیا میں کسی پر نہیں بھیجا، اللہ نے ان کی بستیوں کو تلپٹ کردیا اور ان پر کھنگر کے پتھروں کی بارش برسائی۔