سورة النجم - آیت 52

وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ان سے پہلے قوم نوح کو تباہ کیا کیونکہ وہ ظالم اور سرکش لوگ تھے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَقَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ اِنَّہُمْ کَانُوْا ہُمْ اَظْلَمَ وَاَطْغٰی﴾ ’’اور ان سے پہلے قوم نوح کو بھی، کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ نہایت ظالم اور بڑے ہی سرکش تھے۔‘‘ حضرت نوح علیہ السلام کی قوم ان قوموں سے زیادہ ظالم اور سرکش تھی پس اللہ نے ان کو غرق کر کے ہلاک کر ڈالا۔