سورة النجم - آیت 51

وَثَمُودَ فَمَا أَبْقَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ثمود کو ایسا مٹایا کہ ان میں سے کوئی باقی نہ بچا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَثَمُوْدَا﴾ ’’اور ثمود کو (ہلاک کیا)۔‘‘ یہ حضرت صالح علیہ السلام کی قوم تھی۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت صالح علیہ السلام کو ثمود کی طرف مبعوث کیا مگر انہوں نے آپ کو جھٹلایا۔ اللہ نے معجزے کے طور پر ان کی طرف اونٹنی بھیجی مگر انہوں نے اس کو ہلاک کرڈالا اور حضرت صالح علیہ السلام کو جھٹلایا پس اس کی پاداش میں اللہ نے ان کو تباہ و برباد کردیا۔ ﴿ فَمَا أَبْقَىٰ ﴾ اور ان میں سے ایک کو بھی باقی نہ رکھا بلکہ ان کے آخری آدمی تک کو ہلاک کردیا۔