سورة النجم - آیت 44

وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور وہی موت دینے والا اور وہی زندہ کرنے والا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاَنَّہٗ ہُوَ اَمَاتَ وَاَحْیَا﴾ یعنی وجود میں لانے اور معدوم کرنے میں متفرد اور یکتا ہے جس نے مخلوق کو وجود بخشا ان کو اوامر ونواہی عطا کیے وہی ان کو ان کے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرے گا اور دنیا کے اندر انہوں نے جو عمل کیے ہوں گے وہ انہیں ان اعمال کی جزا دے گا۔