سورة النجم - آیت 18

لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یقیناً آپ نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں

السعدی تفسیر - عبدالرحمن بن ناصر السعدی

(لَقَدْ رَاٰی مِنْ اٰیٰتِ رَبِّہِ الْکُبْرٰی) انہوں نے اپنے رب کی کچھ بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں یعنی جنت، جہنم اور دیگر آیات الٰہی جن کا آپ نے معراج کی رات مشاہدہ کیا۔