سورة الطور - آیت 31
قُلْ تَرَبَّصُوا فَإِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُتَرَبِّصِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان سے فرماؤ اچھا تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قُلْ﴾ آپ اس حماقت آمیز بات کے جواب میں ان سے کہہ دیجئے ﴿ تَرَبَّصُوا ﴾ یعنی تم میرے مرنے کا انتظار کرو ﴿فَاِنِّیْ مَعَکُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَ﴾ ’’پس میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔‘‘ ہم تمہارے بارے میں اس انتظار میں ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے یا ہمارے ہاتھوں تمہیں عذاب میں مبتلا کرے۔