سورة الطور - آیت 24
وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُونٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ان کی خدمت میں لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے وہ ایسے خوبصورت ہوں گے جیسے موتی چھپاکر رکھے ہوئے ہوں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَیَطُوْفُ عَلَیْہِمْ غِلْمَانٌ لَّہُمْ﴾ یعنی نوجوان خدام ان کے آس پاس پھریں گے۔ ﴿کَاَنَّہُمْ لُؤْلُؤٌ مَّکْنُوْنٌ﴾ اپنے حسن اور خوب صورتی کی بنا پر گویا وہ چھپائے ہوئے موتی ہیں وہ ان کی خدمت اور ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ان کے پاس آجا رہے ہوں گے یہ چیز ان کے لیے بے پایاں نعمتوں اور کامل راحت پر دلالت کرتی ہے۔