سورة الطور - آیت 7

إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یقیناً آپ کے رب کا عذاب ضرور آنے والا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یہ اشیا جن کی اللہ نے قسم کھائی ہے دلالت کرتی ہیں یہ اللہ کی نشانیاں، اس کی توحید کے دلائل اور اس کی قدرت اور حیات بعدالموت کے براہین ہیں۔ بنابریں فرمایا ﴿اِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ لَوَاقِعٌ﴾ یعنی تیرے رب کے عذاب کا واقع ہونا لازمی ہے اللہ اپنے قول اور وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔