سورة الطور - آیت 5

وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بلند کی ہوئی چھت کی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوْعِ﴾ ’’اور اونچی چھت (کی قسم)۔،، یعنی آسمان کی جس کو اللہ نے مخلوقات کے لیے چھت اور زمین کے لیے آبادی کی بنیاد بنایا، زمین کی خوش نمائیاں آسمان سے مدد لیتی ہیں، آسمان کی علامات اور روشنیوں سے راہ نمائی حاصل کی جاتی ہے اللہ آسمان سے بارش، رحمت اور انواع واقسام کے رزق نازل کرتا ہے۔