سورة الذاريات - آیت 45

فَمَا اسْتَطَاعُوا مِن قِيَامٍ وَمَا كَانُوا مُنتَصِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر نہ ان میں اٹھنے کی سکت تھی اور نہ وہ بدلہ لے سکے

السعدی تفسیر - عبدالرحمن بن ناصر السعدی

(فَمَا اسْتَطَاعُوْا مِنْ قِیَامٍ) پس وہ اٹھنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔ جس کے ذریعے سے وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات حاصل کرتے (وما کانو امنتصرین) اور نہ وہ اپنے لیے کوئی مدد ہی حاصل کرسکے۔