سورة الذاريات - آیت 28

فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تو ابراہیم نے ان سے خوف محسوس کیا انہوں (فرشتوں) نے کہا۔ ڈریے نہیں اور انہوں نے اسے ایک صاحب علم بیٹے کی خوشخبری سنائی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ قَالُوا لَا تَخَفْ﴾ ” انہوں نے کہا : خوف نہ کیجئے۔“ وہ جس مقصد کے لئے آئے تھے انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اس سے آگاہ کیا ﴿وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ﴾ ” اور انہیں ایک دانش مند لڑکے کی خوش خبری دی۔“ اس سے مراد اسحاق علیہ السلام ہیں۔ پس حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی )حضرت سارہ( نے یہ خوشخبری سنی۔