سورة الذاريات - آیت 2
فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پھر ان ہواؤں کی جو پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا ﴾ اس سے مراد بادل ہے جو بہت زیادہ پانی لئے ہوتا ہے، جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ انسانوں اور زمین کو فائدہ عطا کرتا ہے۔