سورة الفتح - آیت 21

وَأُخْرَىٰ لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا قَدْ أَحَاطَ اللَّهُ بِهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس کے علاوہ وہ تم سے اور غنیمتوں کا بھی وعدہ کرتا ہے جن پر تم ابھی قادر نہیں ہوئے ہو اور اللہ نے ان کو گھیر رکھا ہے۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَأُخْرَىٰ ﴾ اور اللہ تعالیٰ نے دوسرے غنائم کا بھی تمہارے ساتھ وعدہ کیا ہے ﴿ لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا﴾ ” جس پر تم ابھی قادر نہیں ہوئے“ یعنی اس خطاب کے وقت۔ ﴿قَدْ أَحَاطَ اللّٰـهُ بِهَا ﴾ ” بے شک اللہ ہی نے ان کو گھیر رکھا ہے۔“ اللہ تعالیٰ ان غنائم پر قادر ہے، وہ اس کے دست تدبیر کے تحت اور اس کی ملکیت میں ہیں، اس نے تمہارے ساتھ غنائم کا وعدہ کیا ہے پس اس وعدے کا پورا ہونا لازمی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کامل اقتدار کا مالک ہے۔ بنا بریں فرمایا : ﴿وَكَانَ اللّٰـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا﴾ ” اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ “