سورة الفتح - آیت 13

وَمَن لَّمْ يُؤْمِن بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ فَإِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَعِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو لوگ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہیں رکھتے۔ ایسے کافروں کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

(2) دوسرا سبب اللہ تعالیٰ کے وعدے، اس کے اپنے دین کی مدد کرنے اور اپنے کلمے کو بلند کرنے پر ان کے ایمان اور یقین کا کمزور ہونا ہے، اسی لئے فرمایا : ﴿وَمَن لَّمْ يُؤْمِن بِاللَّـهِ وَرَسُولِهِ﴾ ” اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہ لائے“ یعنی وہ کافر اور عذاب کا مستحق ہے ﴿ فَإِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَعِيرًا﴾ تو ہم نے کفار کے لئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔