سورة الفتح - آیت 3

وَيَنصُرَكَ اللَّهُ نَصْرًا عَزِيزًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور آپ کی زبردست مدد فرمائے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَيَنصُرَكَ اللّٰـهُ نَصْرًا عَزِيزًا﴾ ” اور اللہ آپ کی زبردست مدد کرے۔“ یعنی انتہائی قوی مدد، جس میں اسلام کمزورنہ ہو، بلکہ اسے مکمل فتح و نصرت حاصل ہو، اللہ تعالیٰ کفار کا قلع قمع کرے، ان کو ذلیل اور کمزور کرکے ان میں کمی کرے، مسلمانوں کو زیادہ کرے، ان کی تعداد کو بڑھائے اور ان کے اموال میں اضافہ کرے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان پر مرتب ہونے والی اس فتح کے آثار کا ذکر فرمایا :